‫‫کیٹیگری‬ :
19 May 2018 - 16:52
News ID: 435978
فونت
آیت الله جعفر سبحانی:
حضرت آیت الله سبحانی نے ماه مبارک رمضان کو انسان نما خداوں سے رہائی اور حقیقی معبود کی بندگی کی تمرین کا بہترین موقع جانا اور اس ماہ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی تاکید کی ۔
حضرت آیت الله جعفر سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج ظھر کے وقت اپنی سلسلہ وار تفسیر قران کریم نشست میں ماہ مبارک رمضان کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہم اس ماہ میں سورہ توبہ کی تفسیر کریں گے مگر ابتداء میں قران کریم میں احکام روزہ اور اس ماہ کی اہمیت کے سلسلہ میں موجود آیات پر روشنی ڈالیں گے ۔

انہوں نے آیہ کریمہ «یا ایها الذین آمنوا کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: میرا اعتقاد یہ ہے کہ احکام اسلام، مسلمان اور کفار دونوں ہی کے شامل حال ہیں ، مگر روزہ کے وجوب کے سلسلہ میں قران کریم نے مومنین کو مخاطب بنایا ہے ، اس کی دلیل یہ ہے کہ فقط مومن ہی شرعی خطابات پر توجہ کرتے ہیں ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے بیان کیا: کلمہ «کتب» روزہ کی اہمیت کا بیانگر ہے ، روز خدا کا ایک حتمی حکم ہے ، تمام الھی احکامات میں مصالح اور مفاسد موجود ہیں ، روزہ کے سلسلہ میں موجود آیت شریفہ میں بھی روزہ کی مصلحت کو تقوا اور پرھیز گزاری بتایا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: پرھیز گاری مناسب تعبیر نہیں ہے کیوں کہ تقوے کو وقایہ سے لیا گیا ہے اور وقایہ سپر کے معنی میں ہے ، مطلب یہ کہ روزہ انسان کے لئے آتش جہنم کے سامنے مضبوط اور مستحکم سپر ہے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے یہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی روایت نے بھی روزہ کو آتش جہنم کے مقابل سپر بیان کیا ہے کہا: اگر انسان کے لئے روزہ رکھنا دشوار نہ ہو ، مسافر نہ ہو اور مریض نہ ہو تو روزے رکھے ، مریض اور مسافر ماہ مبارک رمضان کے بعد روزے قضا کرے اور اگر مریض یا مسافر روزہ رکھے تو باطل ہے ۔

انہوں نے آیه کریمہ «و ان تصوموا خیر لکم» کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس آیت کے معنی یہ ہیں کہ روزہ رکھنا تمھارے لئے بہتر ہے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے اپنی گفتگو کے آخر میں رسول اسلام(ص) کے خطبہ شعبانیہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جب رسول اسلام(ص) نے شعبان کے آخری جمعہ کو یہ خطبہ پڑھا توحضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام نے حضرت(ص) سے بہترین اعمال کے سلسلہ میں سوال کیا تو حضرت(ص) نے فرمایا کہ « اس ماہ کا بهترین عمل گناہوں سے پرهیز ہے » لہذا ہم خود کو گناہوں سے دور رہنے کے لئے پوری کوشش کریں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬